ناول:__ نقلی نواب
مصنف:_مارس لیبلانک & ایڈگرجپسن
مترجم:_ تیرتھ رام فیروز پوری
تعارف:_ میاں محمد عاصم
اشاعت:_سن1924 پارسنز نولکھا روڈ لاہور
اقتباس
"" جناب من.... معاف فرمائیے کہ میں یہ خط بلا تعارف لکھنے کی جرآت کرتا ہوں. لیکن میرا خیال ہے کہ ذاتی ملاقات نا ہونے پر بھی آپ میرے نام سے ناآشنا نہ ہونگے
آپ کے مکان پر ہال کے قریب کمرہ نشست میں 'گنیسبرد' کی بنائی ہوئی ایک عمدہ تصویر ہے، جو مجھے بہت پسند ہے. اسی کمرہ میں گویا #اوردان_ڈائیک کی تصویریں بھی مرغوب ہیں. اگلے کمرہ میں بحالی فرانس کے زمانہ کی دو عمدہ الماریاں اور ایک کلاک موجود ہے. ان سب کے علاوہ میرا دل اس تاج کو حاصل کرنے کیلئے بےقرار ہے جسے آپ نے مارکوئس ڈافرو کے نیلام گھر سے خریدا تھا. اور جسے کسی زمانے میں بدنصیب شہزادی ڈالیمبل پہنا کرتی تھی. یہ تاج کچھ تو اپنی روایات کی سانحی دلچسپی کیلئے اور کچھ اپنی باطنی قیمت کی وجہ سے مجھے بہت پسند ہے. غور سے دیکھا جائے تو آخری وجہ سبب اول کے مقابلہ میں جس کا تعلق ایک شائقِ تاریخ شاعر کے حسیات لطیف سے ہے. زیادہ نہیں تو اس تاج کے جواہرات پانچ لاکھ فرینک سے کم قیمت کے نا ہونگے.
پس میری التجا ہے کہ آپ ان سب چیزوں کو بڑی احتیاط سے بندھوا کر اور ان کا کرایہ اپنے پاس سے ادا کر کے پہلی فرصت میں بیٹگنولز کے اسٹیشن پر بھجوا دیں. #اگراپنے_ایسا نا کیا تو مجھے پانچ اگست کو خود تکلیف کرنا پڑے گی.!!!!!!!
اس مختصر زحمت کیلئے جو آپکو تکلیف دی اس کیلئے معافی کا طلبگار ہوں...
آپ کا صادق
......................... #ارسین_لوپن .............................
"مکرر یہ کہ میرا خیال میں ان تصویروں کے فریم میں شیشہ نہیں ہے. ایسا ہو تو روانہ کرنے سے پہلے یہ نقص ضرور رفع کردیجئے.. - - الف-ل--
🔍یہ خط شہر کی ایک امیر شخصیت کو ایک مشہور زمانہ چور ارسین لوپن کی طرف سے موصول ہوا... اس بے خوفی اور ڈھیٹ پن کو دیکھ کر خط پڑھنے والے دونوں حضرات کا غصے سے سر گھوم گیا....
🔍ارسین لوپن: جس کو "دی جنٹلمین تھیف" کا خطاب ملا ہوا ہے... روپ بدلنے میں ماہر آواز کاپی کرنے میں ماہر...عیار اور چلاک ترین انسان جو ہمیشہ دو قدم آگے کی چال چلتا..
لوگ دشمن کو قوی سمجھ کر چُھپتے ہیں مگر یہ سامنے آکر وار کرتا ہے... اپنے حریف کو گھبراتا ہے... اس کی چالیں الجھی ہوئی اور حیرت انگیز ہوتی ہیں.... شرلاک ہومز جیسے دِگج جاسوسی اس کو نا جھیل سکے تھے.... جو جاسوس یا تفتیشی افسر اس کے مقابلے میں آتا لوپن اس کیلئے نیا چکر ویو رچ دیتا اور ایک دھیلے کی عزت اس کو نا دیتا... ایک قدم آگے بڑھ کر وار کرتا اسی وجہ سے اس کو دی جنٹلمین تھیف کا خطاب ملا ہوا تھا....
🔍مارٹن: جو شہر کی امیر شخصیت ہیں ان کو خط موصول ہوتا ہے کہ فلاں دن اپکے ہاں چوری ہونی ہے.. مسٹر مارٹن پولیس کی نفری تعینات کروا دیتا ہے مگر بڑی شان شوکت سے چوری ہوجاتی ہے.. بعد میں تحقیقات سے معلوم ہوتا ہے کہ جن پولیس والوں کو تعینات کیا گیا ان کو رستے میں ہی اُچک لیا گیا. اوران کی جگہ "لوپن اینڈ کو" نے لے لی چوری کرکے نو دو گیارہ ہوگئے....
انسپکٹر گویررچرڈ: جو ارسین لوپن کی ایک ایک چال چال کو سمجھتا تھا... پچھلے دس سال سے وہ اس چور کے پیچھے تھا مگر عین وقت پر ارسین لوپن فرار ہوجاتا.... اس بار وہ تفتیشی افسر تھا...
🔍لوپن: کی ایک چوری کے بعد نیا خط موصول ہو جاتا یوں لگتا وہ مسٹر مارٹن کو کنگال کرکے دم لے گا...
🎩اس عیار چور کا کیا بنا... کون کامیاب ہوا کون ناکام ہوا...
ناول پڑھتے وقت یہ نتیجہ اخذ کرنا مشکل تھا کہ کون ہیرو ہے اور کون ولن...
🔍ایک دلچسپ بات یہ ہے کہ مشہور زمانہ سیزن جو نیٹ فلکس پر اج کل ٹاپ پر ہے "" Money Heist"" اس کے چور کا مستعار لوپن دی جنٹلمین تھیف سے لیا گیا ہے کہانی میں جدت اور چور کو تھوڑا پروفشنل بنا دیا گیا...مگر بیسک تھیم لوپن سے لیا گیا ہے.. جب آپ یہ کتاب پڑھیں گے اور اگر آپ نے منی ہائیسٹ دیکھ رکھا ہے تو اپکو اس میں مماثلت یقینی طور پر نظر آجائے گی....
🔍"" ارسین لوپن دی جنٹلمین تھیف کو کچھ لوگ ظفر عمر جو #اردو #زبان میں #جاسوسی #ادب کے #بانی ہیں انکے ناول #نیلی #چھتری کو ارسین لوپن کے کسی ناول کا ترجمہ کہتے ہیں... جبکہ ظفر عمر صاحب نے نیلی چھتری #سلطانہ #ڈاکو پر لکھا ہے جو ایک حقیقی کردار ہے جو اٹھارہویں صدی میں ہو گزرا ہے اور ارسین لوپن پر پہلی کتاب ١٩٠٧ میں منظر عام پر آئی... 🔍کیونکہ سلطانہ ڈاکو ایک مشہور شخصیت تھی اس وجہ سے یہ مانا جاسکتا ہے کہ ارسین لوپن کا کردار سلطانہ ڈاکو سے متاثر ہو کر بنایا گیا مگر یہ کہنا بلکل درست نہیں کہ ارسین لوپن سے سلطانہ ڈاکو کا کردار بنا... خیر ظفر عمر صاحب نے نیلی چھتری میں سلطانہ ڈاکو پر ہی لکھا اور دیکھا جائے تو ان دونوں کرداروں میں کوئی چیز مشترک نہیں دونوں کا طریقہ کار الگ الگ ہے ارسین لوپن ایک چلاک ترین چور تھا جو فرضی کردار تھا جو قتل و غارت سے باز رہتا وہ ایک لالچی قسم کا کردار ہے جو صرف اپنے لیے چوری کرتا ہے
🔍جبکہ سلطانہ ڈاکو امیروں سے لے کر غریبوں میں تقسیم کرتا تھا اور وہ نہایت خطرناک اور ظالم انسان تھا وہ بے پناہ قتل قتال کرتا رہا ہے.... سلطانہ ڈاکو پر مشہور زمانہ مصنف محترم محمود احمد مودی صاحب نے بھی لکھ رکھا ہے...
لہٰذا ان دونوں میں زبردستی کا لنک بنانا کسی #تیسرے کو بچانے کیلئے کیا گیا ہے اور وہ #تیسرا جو بھی ہے اس پر میں نے پہلے ایک تفصیلی پوسٹ کر رکھی ہے...
🔍مزید جن لوگوں کو ابھی بھی کوئی شک و شبہ ہے وہ نیلی چھتری اور ارسین لوپن کو ایک ساتھ پڑھیں پھر ان پر سرچ کریں...
🎩🔍🎩🔍🎩🔍
ارسین لوپن دی جنٹلمین تھیف کے کردار سے متاثر ہو کر ایک حال میں ویب سیریز آئی جس کے دو حصے ہیں "Lupin" نام سے...
اس میں ایک ایسے بندے کے گرد کہانی گردش کرتی ہے جس کے والد کو ایک بے بنیاد چوری کے الزام میں قید ہوجاتی ہے...
جو بذات خود ایک ایماندار انسان تھا... اور اسی دکھ میں وہ بندہ خودکشی کر لیتا ہے... اس کے بعد اس کا بیٹا جو بچپن سے ارسین لوپن دی جنٹلمین تھیف سے متاثر ہوتا ہے وہ اپنے والد کو انصاف دلوانے نکل کھڑا ہوتا ہے... اور وہ جو طریقہ کار ترتیب دے کر کر واردات کرتا ہے وہ سب طریقے ارسین لوپن دی جنٹلمین تھیف کے استعمال شدہ ہوتے ہیں... انتہائی مزیدار اور دلچسپ سیزن ہے.. جو لوگ اس کردار کے بارے میں تفصیل سے جاننا چاہتے ہیں وہ کتاب پڑھیں پھر سیزن دیکھیں...
مزید ارسین لوپن دی جنٹلمین تھیف پر مطالعہ جاری ہے جلد دو تین تعارف مزید پوسٹ کرونگا شکریہ...
🎩چند فلمیں اور سیزن بھی اس کردار پر آچکے ہیں جنکی تفصیل یہ ہے...