Name: Death On The Nile نیل میں قتل
Author: Agatha Christie/یعقوب یاور
Genre: Murder Mystery, Thriller, Suspense
Language: Urdu
Novel: Death On The Nile
Author: Agatha Christie
کتاب: زہر آب نیل
مترجم: یعقوب یاور/
تعارف: میاں محمد عاصم
_⚡_
اگاتھا کرسٹی کا شمار جاسوسی لکھنے والے موسٹ سینئر لکھاریوں میں ہوتا ہے. مصنفہ کو ملکہ اسرار کے نام سے جانا جاتا ہے. ہرکولیس پُائرو بڑی مونچھوں والا ان کا مشہور زمانہ کردار ہے. جو کہ انتہائی تیز اور ذہین دماغ کا مالک ہے. جو دوران تفتیش اس شاطر طریقہ سے سوالات کرتا ہے کہ جتنا مرضی مجرم چلاک ہو کوئی نا کوئی جھول دے جاتا ہے. اگاتھا کرسٹی کے ناولوں کو سمجھنے کے لیے قاری کو انہماک سے ناول پڑھنا پڑتا ہے کیونکہ ایک لائن بھی اگر آپ چھوڑ جائیں تو کہانی آپ کی سمجھ سے باہر ہوجاتی ہے.
ہرکولیس پائرو کا طریقہ تفتیش اتنا Mathematical ہوتا ہے کہ کوئی سابقہ واقعہ ادھر سے ادھر نہیں ہوتا یہاں تو اکثر لکھاری آگے دوڑ پیچھے چوڑ والا کام کرتے ہیں کافی باتیں واقعات کلیر نہیں کرتے جس سے قاری کو کہانی کی سمجھ نہیں آتی . مصنفہ اس طرح کی سچویشن پیدا کردیتی ہیں کہ ایک وقت میں قاری کو سمجھ نہیں آتی کہ کون قاتل یا کئی دفعہ ایسے لگتا ہے کہ سب کے سب قاتل ہیں. میں ہمیشہ، جب واقعہ / قتل / جرم ہوجاتا ہے تو اپنے آپ میں ایک کردار کو مجرم قرار دے دیتا ہوں. لیکن کبھی کامیابی نہیں ہوئی ہمیشہ کوئی ایسا کردار مجرم قرار پاتا ہے جس پر شک کرنا مشکل ہوتا ہے لیکن موجودہ ناول میں، میں نے جس کردار پر تکیہ کیا اتفاق سے وہی مجرم نکلا.
خیر ناول یہ ناول ٹھیک Murder On The Orient Express والے کیس کے بعد شروع ہوتا ہے کہانی یکسر مختلف لیکن تسلسل اسی طرح ہے.
کہانی ایک امیر لڑکی "لی نٹ" کے گرد گھومتی ہے.
ایک بحری جہاز جو مصر جا رہا ہے براستہ دریا نیل.
جس میں مختلف لوگوں سفر کررہے ہیں.
جس میں ہرکولیس پائرو بھی تھا
وہاں ایک قتل ہوتا ہے اور تفتیش شروع ہوجاتی ہے. جب کوئی کھوج یا گواہی دینے لگتا ہے تو حیران کن طور وہ بندہ بھی قتل ہوجاتا ہے انتہائی دلچسپ اور سنسنی خیز صورتحال بلاشبہ یہ ایک فل پیکج ہے جاسوسی ادب پڑھنے والوں کیلئے،
میں ہمیشہ جاسوسی لکھنے والوں کو اگاتھا کرسٹی پڑھنے کا مشورہ ضرور دیتا ہوں کیونکہ ان کا طریقہ تفتیش بہت عمدہ ہے اور یوں لگتا ہے کہ موصوفہ کسی ایجنسی میں رہی ہیں.. شکریہ..
If you're looking for a great mystery novel, look no further than Death on the Nile by Agatha Christie. This classic novel is perfect for any fan of mystery and crime. Investigation is a must, and you'll be kept guessing until the very end.