MUNSHI TIRATH FIROZ PURI INTRODUCATION AND BOOKS
POWERD BY NOVELISTAN
تیرتھ رام فیروز پوری
1885–1954
منشی تیرتھ رام فیروز پوری ایک ہندوستانی ناول نگار، افسانہ نگار، مدیر اور مترجم تھے، انھوں نے درجنوں کتابوں کا اردو زبان
میں ترجمہ کیا۔وہ ایک ماہوار رسالہ ترجمان بھی شائع کرتے تھے۔ ان کی تعلیم میٹرک تھی بغرض معاش 1930ء تا 1947ء
لاہور میں مقیم رہے تقسیم ہند کے بعد جالندھر میں جا بسے۔ انہوں نے 150 سے زائد انگریزی کتب کے اردو تراجم کیے جو
60 ہزار سے زائد صفحات بنتے ہیں۔
وہ فیروز پور، مشرقی پنجاب میں پیدا ہوئے۔ حصول تعلیم کے بعد وہ لاہور چلے گئے اور صحافت و ادب کا پیشہ اپنایا 1914ء میں
انھوں نے لاہور سے ماہنامہ "ترجمان" نکالا۔
تیرتھ رام نے اس دور کے تقریباً تمام مشہور انگریزی جاسوسی اور سنسنی خیز پراسرار ناولوں کا ترجمہ اس انداز میں کیا تھا کہ
قاری کو پڑھتے وقت کہیں بھی اسے کے ترجمہ ہونے کا احساس نہیں ہوتا۔ ان کے زیادہ تر ناول لاہور کے نرائن دت سہگل
اینڈ سنز نے شائع کیے تھے اور ان کی مقبولیت کا یہ عالم تھا کہ قارئین کو ان کا بے صبری سے انتظار ہوتا تھا۔ اور ناشر کے
پاس ان کے مستقل خریداروں کی ایک فہرست تھی جنھیں ہر مہینے ناول چھپتے ہی بذریقہ ڈاک ارسال کر دیتا تھا۔
تیرتھ رام غالباً اس دور کے واحد ادیب تھے جن کا ناول ہر مہینے رسالے کی طرح قارئین باقاعدگی سے بذریقہ ڈاک
ارسال کیا جاتا تھا
منشی تیرتھ رام نے ایک سو سے زائد انگریزی ناولوں کا ترجمہ کیا جن میں "گردش آفاق" سب سے زیادہ ضخیم اور
مقبول ناول تھا جو چار جلدوں پر مشتمل تھا۔ منشی تیرتھ رام اپنے طرز کے مغربی ناولوں کے بہت اچھے طالب علم تھے۔
ایسا نہیں تھا
کہ وہ صرف ایک طرز کے ناولوں پر خود کو محدود رکھتے ہوں۔ بدلتے ہوئے زمانے کے ساتھ ان کے یہاں بدلتے ہوئے
مغربی جاسوسی ناولوں کے تراجم اور پرتو نظر آتے ہیں۔ انھوں نھے انیسویں صدی عیسوی کے اواخر سے لے
کر بیسویں صدی
عیسوی کے تقریباً وسط تک ہر اہم مغربی جاسوسی سنسنی خیز ناول نگار کے تراجم سے اردو کا مالا مال کر دیا۔
انمول ہیرا |
ڈاکٹر نکولا |
شاہی خزانہ |
آتشی کتا |
مصری جادو گھر |
مقدس جوتا |
کرنی کا پھل |
لعل مقدس |
نازک کٹار |
بحرِ فنا |
نقلی نواب |
للتا |
قسمت کا شکار |
ستم ہوشربا |
تلاش اکسیر |
سنہری بچھو |
آپ بیتیاں |
چارسو بیس عورتیں |
سنبلستان |
اُس پار |
گناہ بے لذت |
مغرب کی حسین اور گناہ گار عورتیں |
نظارہ لندن |
مغرب کی عیش پرست عورتیں |
ناول |
حور ظلمات اے ڈان آف آسٹریا ای فلپس |
کرنی کا پھل دی پیٹر اینڈ دی وومن |
سرائے والی اسراری |
اسیر تقدیر |
اسیر ہوس افسانہ بنگال |
انقلاب زندگی |
لعلِ مقدس ایلن ایپروڈ (the accused prince) |
قسمت کا شکار کنگ ٹامی
اے جارج برمنگھم |
منگھمآزادی دی لاسٹ لائر اے جارج بر |