A COMPARATIVE ARTICLE OF THE DELAIR MUJRIM AND THE IRON SIDE LONE HAND
URDU
دلیر مجرم اور لون ہینڈ کا تقابلی جاہزہ
ابن صفی اور وکٹر گن اصلی تخلیق کار کون پارٹ ٹو
کہانی شروع ہوتی ہے رات کے کھانے کی میز سے جہاں ڈاکٹر پیٹر کیمرون سوزن جسے وہ آنٹی کہتا ہے کے ساتھ کھانا کھا رہا ہوتا ہے ۔ دراصل اسے ہسپتال سے کال کر کے آپریشن کے لئے بلایا جاتا ہے کیونکہ کیمرون دماغی امراض کا نوجوان اور شہرت یافتہ ڈاکٹر ہے۔ اس کے والدین نہیں ہیں ، سوزن نے ہی اسے پالا ہے لیکن اس کے پڑھائی کی فیس اس کی والدہ نے پہلے ہی جمع کر رکھی تھی جس کے باعث وہ تعلیم حاصل کر سکا اور پھر اس کی مہارت کے چرچے ہونے لگے۔
سوزن ، کیمرون کے جانے کے بعد کام کرنے والی کو ہدایت کرتی ہے کہ وہ اس کے لئے گرم پانی، کیمرون کے کمرے میں رکھ دے کیونکہ وہ آج رات کیمرون کے کمرے میں سوئے گی تاکہ اس کا بستر گرم رہے اور جب وہ دیر سے لوٹے تو اسے ٹھنڈ نہ لگے۔
سوزن کا رات کو قتل ہو جاتا ہے جو کہ ایک خاص قسم کے خنجر سے کیا جاتا ہے جس کا تعلق بعد میں سرکس کے ایک خنجرپھینکنے کے ماہر کارکوف سے نکل آتا ہے اور جب آئرن سائیڈزا ور جونی لسٹر تفتیش کے لئے جاتے ہیں تو اسے بھی خیمے کی پشت سے خنجر مار کر قتل کر دیا جاتا ہے۔ قتل کے رات کی تفتیش کے دوران ملازمہ بتاتی ہے کہ رات کو دروازے کی آواز سن کر وہ جاگی تھی اورملازمہ کو شک تھا کہ یہ اسی کے متعلق ہے جو شخص ان کی مرغیوں پر نظر رکھے ہوئے ہے۔ مزید وہ بتاتی ہے کہ میں نے سوزن کے کمرے سے صرف یہ سنا ہے "Go to Streatham" (یہ جگہ/شخص کا نام ہے)سٹریتھم/سٹریٹم۔مزید بعد از تفتیش انسپکٹر آئرن سائیڈز یہ دعوی کرتا ہے کہ حملہ ڈاکٹر کیمرون پر ہونا تھا لیکن اس کے بیڈ پر سوئی سوزن شکار ہو گئی اور پھر کیمرون کو محتاط رہنے کی ہدایت کرتے ہوئے حفاظت کے لئے ایک پسٹل بھی دیتا ہے۔ اس تفتیش کے دوران وہاں کیمرون، پولیس، ملازمہ ،آئرن سائیڈز کے علاوہ ان کا ایک پڑوسی بھی ہوتا ہے۔ اس دوران کیمرون بتاتا ہے کہ پچھلے دنوں ہسپتال کی ایک سرگرمی کی وجہ سے اس کا یوگوسلاوین/کروشیا باشندہ سے مسئلہ بنا تھا اور بعد میں پتہ چلتا ہے کہ اسی قومیت کا بندے خنجر پھینکنے میں ماہر ہے۔
آئرن سائیڈز ،جونی لسٹر کے ساتھ سرکس پہنچتا ہے جہاں خنجر پھینکنے کے شو میں کارکوف کا نشانہ بہکنے کے بعد وہ اپنے ٹینٹ میں چلا جاتا ہے اور آئرن سائیڈز سرکس مینجر کی مدد سے اس سے بات کرنے پہنچ جاتا ہے ، وہ اصل مجرم کا نام بتانے ہی والا ہوتا ہے کہ پشت سے خنجر ما ر کر اسے قتل کر دیا جاتا ہے۔
آئرن سائیڈز اور جونی لسٹر "Go to Streatham" (یہ جگہ/شخص کا نام ہے)۔م سے بال کی کھال اتارتے ہوئے سٹریٹم پرائز جو کہ لارڈ سٹریٹم کا مینشن ہے جہاں بیمار لارڈ سٹریٹم کے ساتھ اس کا خاندان، لیڈی فریمونٹ، اس کی بیٹی جون اور بھتیجا فریڈی رہتے ہیں۔محل میں داخل ہونے پر جون ،آئرن سائیڈز کو رپورٹر تصور کرتی ہے لیکن فریڈی اسے پہچان لیتا ہے جس کے بعد آئرن سائیڈز بتاتا ہے کہ اسے لارڈ سٹریٹم کی دماغ/دماغی بیماری سے دلچسپی ہے اور یہ بھی کہ اس کی لیبارٹری میں الکوحل میں محفوظ کئے گئے دماغ رکھے ہیں۔ محل سے نکلتے ہی اس پر گولی چلتی ہے جس کے بعد اس کی ملاقات پروفیسر رتھ سے ہوتی ہے جو بظاہر پاگل، نفسیاتی گرہوں کا شکار ہے اور مینش کے ہٹ کر بنائے گئے اونچے آبزرویٹری میں رہتا ہے ،وہاں اس نے ایک دوبین بھی فٹ کر رکھی ہے اور جانوروں پر پرتشددد تجربات کرتا رہتا ہے۔ آئرن سائیڈز اس سے گن لے کر چیک کرتا ہے وہ لاکڈ ہوتی ہے پھر وہ پروفیسر کی عمارت کی سیر بھی کرتا ہے اور اس کی درندگی دیکھ کر پریشان ہو جاتا ہے۔ پروفیسر کی شخصیت لمحہ بہ لمحہ رنگ بدلنے والی ہوتی ہے۔ اسی دوران فریڈی وہاں آتا ہے اور آئرن سائیڈز کو ساتھ لے جاتا ہے۔
رستے میں آئرن سائیڈز کی ملاقات ٹم نامی شخص سے ہوتی ہے جو سٹریٹم خاندان سے تنگ نظر آتا ہے پھر وہ سٹریٹم خاندان کے ڈاکٹر سے ملتا ہے اور پوچھتا ہے کہ لارڈ سٹریٹم کی دماغی بیماری کا آپریشن کیوں نہیں کیا جاتا ۔ ڈاکٹر بتاتا ہے کہ دماغی امراض کے ایک ڈاکٹر ہنٹر جیمسن ہیں جنہوں نے آپریشن سے روک رکھا ہے اور پھر وہ آئرن سائیڈز کو وہ خط دیکھاتا ہے جو لارڈ سٹریٹم نے اس ڈاکٹر کو لکھاہوتا ہے ، خط کا ایک کونا پھٹا ہوا ہوتا ہے۔ آئرن سائیڈز سے تجویز دیتا ہے کہ وہ ڈاکٹر کیمرون کو بلوا کر لارڈ سٹریٹم کا علاج کروائے جس پر ڈاکٹر ہچکچاتا ہے کہ ڈاکٹرہنٹر کے ہوتے یہ ممکن نہیں اس پر آئرن سائیڈز کہتا ہے کہ ڈاکٹر ہنٹرکہیں جانے والا ہے (دارصل وہی ڈاکٹر کو ہٹواتا ہے)۔ ڈاکٹر مان جاتا ہے اور پھر وہ مریض کے علاج کے لئے ڈاکٹر کیمرون کو بلوا لیتا ہے۔
آئرن سائیڈز یہ ظاہر کرتا ہے کہ جونی کے ساتھ ایک اور کیس کے سلسلے میں شہر سے باہر چلا گیا ہے۔
ہارڈ سٹون/فریدی یہ ظاہر کرتا ہے کہ وہ دشمن کی گولیوں کا شکار ہو گیا ہے اور منظر سے ہٹ جاتا ہے۔
ڈاکٹر کیمرون مریض چیک کر کے اس کا آپریشن کرنے پر راضی ہوتا ہے ۔ آپریشن سے پہلے ،محل سے نکلتے ہوئے ڈاکٹر پر ذہریلی پن کے ذریعے حملہ ہوتا ہے جس کا شکار ایک کتا بن جاتا ہے۔
آپریشن سے پہلے وہ اپنا سٹاف اور سامان منگواتا ہے اور ہوٹل میں بیٹھ کر آپریشن سے متعلق کتابیں بھی پڑھتا ہے۔ آپریشن کے لئے محل واپسی پر رستے میں اسے رسی کی مدد سے پھانسی دینے کی کوشش کی جاتی ہے جس سے ٹم کے روپ میں آئرن سائیڈز اسے بچاتا ہے لیکن اس کے سامنے نہیں آتا ۔
آپریشن سے پہلے سٹریٹم خاندان کا ڈاکٹر ،فریڈی سے پوچھتا ہے کہ بجلی کا اتنظام پختہ ہے یا نہیں، آپریشن کے دوران بجلی بند ہونے پر مریض کی جان جا سکتی ہے آپریشن سے پہلے ملازم فریڈی کو بلا لے جاتا ہے کہ پاگل پروفیسر رتھ بلا رہا ہے۔رتھ فریڈی کو کہتا ہے کہ خاص ستارے نظر آئے ہیں جس پر فریڈی غصہ ہو جاتا ہے اوررتھ اسے بے ہوش کر کے ساتھ لے جاتا ہے وہ اسے مینار میں قید کر کے خود دوربین سے آپریشن کا منظر دیکھنے کے دوران فریڈی سے تمام جرائم بھی قبول کروا لیتا اور پھر اپنا آپ بطور آئرن سائیڈز ظاہر کر دیتا ہے ، ساتھ ہی بتاتا ہے کہ فریڈی کا اقبال جرم ریکارڈ بھی ہو چکا ہے۔ اس کے بعد اور پہلے کی کہانی کے لئے فائلز سیکشن میں ناول موجود ہو گا۔
تقابل
اب تک کی تحریر میں ، تصورمیں دئیے کرداروں میں "لون ہینڈز" کے کرداروں سے "دلیر مجرم" کے کرداروں کے نام بدل دیجئے باقی کہانی ایک جیسی ہے۔ یاد رہے یہ وکٹر گن کا پانچواں ناول ہے یعنی ان کے کردار اس adopted ناول سے پہلے کہ created تھے جبکہ ابن صفی کا یہ پہلے کاپیڈ ناول ہے۔
ابنِ صفی کے قلم سے وکٹر گن کی تحریر میں چند مناظر، منظر کشی اور دو تین ثانوی کرداروں کے علاوہ کوئی خاص بڑی تبدیلی نہیں۔ فلم بین اس کو آسانی سے سمجھ سکیں گے کیونکہ آج کل ری میک کا فیشن ہے جس میں چند مناظر یا کہانی کا ایک آدھ حصہ بدل لیا جاتا ہے باقی سب وہی۔ابنِ صفی کے ہاں ری میک کا فیشن پرانا ہے۔ انہوں نے ایک یا دو ابواب اضافی شامل کئے جو شمولیت کے باوجود کسی نہ کسی طرح پرانی کہانی سے مماثلت رکھتے ہیں۔ اس ناول کے مناظر اور بنیادی کردار تک نہیں بدلے گئے ،بدلے تو بس نام۔ وکٹر گن کا IronSides ابنِ صفی کا HardStone بنا ، جونی لسٹر بنا ساجد حمید۔ وکٹر گن کا پروفیسر رتھ، ابن صفی کا پروفیسر عمران بنا تو فریڈی بنا کنور سلیم۔ ڈاکٹر کیمرون ،ڈاکٹر شوکت بنا اور یہاں تک کہ وکٹر گن کےناول میں ڈاکٹر کیمرون اور لیڈی جین کی جوڑی بنائی گئی ، ابنِ صفی کے ہاں ڈاکٹر شوکت اور نجمہ کی۔ اسی فیصد سے زیادہ ناول میرے نزدیک ترجمہ ہے کیونکہ نہ صرف پلاٹ اجازت کے بغیر لیا گیا ہے بلکہ کرداروں لے کر ان کے نام بدل دیئے گئے ہیں پہلا بنیادی فرق یہ ہے کہ وکٹر گن نے جن باتوں کو مختصر لکھا، ابنِ صفی نے وضاحت کی اور جن باتوں کی وضاحت وکٹر گن نے کی، ابنِ صفی نے مختصر لکھا(میرے نزدیک یہ فرق گنتی میں نہیں آتا) مثلا وکٹر گن نے آخری دو تین ابواب میں آئرن سائیڈز اور فریڈی کی کشمکش کو طویل کیا اور فریڈی کو موت اس طرح ہوئی کہ وہ اپنے ہاتھوں ہی مرا جبکہ ابنِ صفی نے اس کشمکش کو مختصر کیا اور فریدی کے ہاتھوں سلیم مروایا۔ ابنِ صفی کے ایک پیشرس میں تراجم سے متعلق ہے کہ شرلاک ہومز کو مشرف بہ اسلام کیا گیا جبکہ اس ناول "لون ہینڈز" کے مطابق وکٹر گن کے ناول اور کرداروں کو مشرف بہ اردو کیا گیا ہے۔ دوسرا فرق ثانوی کرداروں کا ہونا یا نہ ہوا ، تیسرا فرق چند سچویشنز کامصنف کے علاقے کے مطابق ہونا ہے یہ فرق تحریر کو مشرف بہ اردو کرنے کے لئے ضروری اور مجبوری ہے۔چھوٹے سے چھوٹے مناظر تک نقل کئے گئے ہیں جیسے کہ
ڈاکٹر کیمرون کے گھر رات کو گھسنے والے شخص کے حوالے سے "مرغی چوری" کی بات
آئرن سائیڈز کا ڈاکٹر کیمرون کو پسٹل دینا / فریدی کا شوکت کو
سرکس میں خنجر پھینکنے والے کی غلطی کے بعد (دونوں ) انسپکٹر کا اس کے مینجر کے ذریعے پہنچنا اور پھر اس کا قتل
آئرن سائیڈز کا سٹریٹم مینشن میں سیڑھیوں پر لگی تصویر دیکھنا/فریدی کا نواب وجاہت کے مینشن میں
کروم ویل/فریدی پر حملہ اور پروفیسر رتھ/عمران سے ملاقات
کیمرون/شوکت پر ذہریلی سوئی اور پھانسی دینے کی کوشش
فریڈی کا پروفیسر رتھ کو استعمال کرنا اور سلیم کا پروفیسر عمران کا
کیمرون کا لارڈ سٹریٹم کا کامیاب آپریشن کرنا اور شوکت کا نواب وجاہت کا
کروم ویل/فریدی کا پروفیسر رتھ/عمران بننا
آخری مناظر میں فریڈی/سلیم کی کروم ویل/فریدی سے نفسیاتی چال بازی ، لالچ دینا اور پھانسنے کے حربےبھی نقل ہیں۔ (فریڈی فریدی کو مکس مت کیجئے۔)۔
فریڈی/ سلیم کا انجام : لون ہینڈز میں یہ کام پروفیسر رتھ کے ہاتھوں ہوتا ہے اور فریڈی جو کیمرون پر زہریلی سوئی پھینکنے والا ہوتا ہے خاموشی سے اپنی ہی سوئی کا شکار ہو جاتا ہے اور لارڈ سٹریٹم کا آپریشن کامیاب ہو جاتا ہے۔ دلیر مجرم میں سلیم دوران آپریشن شوکت پر زہریلی سوئی پھینکنے والا ہوتا ہے اور فریدی گولی مار دیتا ہے ،گولی کی آواز کے باوجودخاموشی سے دماغ کا نازک ترین آپریشن بغیر رکے کامیاب ہو جاتا ہے۔
آسان شبدوں میں کہوں تو یہ ہلکے پھلکے میک اپ کے ساتھ نقل کیا گیا ہے۔ ایسی نقل جس کا ذکر اور اعتراف پہلے ناول میں کرنے کی بجائے ابنِ صفی نے اپنے ایک سو دوسرے ناول میں جاسوسی دنیا اور عمران سیریزی کی بنیاد کھڑی کرنے کے بہت بعد میں کیا ، یقینا اس کی وجہ قارئین بنے ہوں گے۔
دلیر مجرم اور لون ہینڈز کو ایک ساتھ پڑھیں۔ لون سائیڈز اپ لو ڈ کر دیا جائے گا۔
مزید چن نمونے ساتھ پوسٹ کیے جا رہے ہیں جن ناولوں کو ابن صفی نے چوری کیا
اور اپنا بنا کر پیش کیا۔
#Spy #Novels #Spy #Books #Ibn E Safi #Imran Series the #Spy Who Came in From the #Cold Alex Rider #Books I Spy #Books the Spy and the #Traitor Smiley’s People Alex Rider Series Operation Mincemeat Book City Spies Alex #Rider #Books in Order Best Spy Novels Tinker Tailor Soldier Spy Book John Le Carre Books in Order Ben Macintyre Books John Le Carre Books a Perfect Spy Harriet the Spy Book Spy the Lie Alex Rider Secret Weapon the Honourable Schoolboy Gabriel Allon Series Agent Zigzag Best Spy Books Red Sparrow Book Spy Fiction the Spy Paulo Coelho Red Sparrow Novel the Billion Dollar Spy Spy Dog a Legacy of Spies Spy Camp Northern Spy Book Best John Le Carre Books Louise Fitzhugh the Unlikely Spy Alex Rider Book Series Alex Gerlis the Spy Who Came in From the Cold Book George Smiley Series John Le Carré Books Le Carre Books in Order Nathan Hale Books George Smiley Books in Order the English Spy Spy and the Traitor City Spies Series the Faithful Spy Best Espionage Books Espionage Books Gideon’s Spies Spy Thriller Books Alex Rider Series Order Best Spy Thriller Books the Spy Book Cross My Heart and Hope to Spy City Spies Book 4 a Spy Among Friends Book Le Carre Books John Le Carré Books in Order a Woman of No Importance Sonia Purnell Alex Rider Book 14 Best Spy Novels of All Time the Princess Spy a Spy Among Friends Kim Philby and the Great Betrayal the Traitor and the Spy Anthony Horowitz Alex Rider Books Like Alex Rider the Perfect Spy Liar and Spy Best Le Carre Novels the Spy Who Loved Me Novel John Le Carre Novels Perfect Spy Agent Sonya Book Code Name Lise Best Modern Spy Novels Bridge of Spies Book Spy Books for Teens Legacy of Spies United We Spy Spy Novel Authors Spy Stories Book I Spy Fly Guy a Woman of No Importance by Sonia Purnell Alex Rider Book 12 Smiley’s People Author the Spy Who Came in From the Cold 1965 City Spies 4 Northern Spy a Novel Alex Rider Book 13 City Spies Book Spy Family Volume 2 Kim Philby Book an Officer and a Spy Book the Spy Who Loved Me Book Spy #Book Series Best Espionage Novels.